ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نریندر مودی کی ناقص؛ حکمرانی کے تعلق سے عوام میں بیداری ضروری : دنیش امین مٹو

نریندر مودی کی ناقص؛ حکمرانی کے تعلق سے عوام میں بیداری ضروری : دنیش امین مٹو

Mon, 28 Jan 2019 12:22:25    S.O. News Service

بنگلورو28؍جنوری (ایس او نیوز) سینئر صحافی اور ریاستی وزیر اعلیٰ کے سابق میڈیا صلاح کار دنیش امین مٹو نے کہا کہ بی جے پی کی فرقہ پرست پالیسیوں کی تنقید کی بجائے وزیر اعظم نریندر مودی سمیت مرکزی حکومت کی ناقص حکمرانی کے تعلق سے عوام میں بیداری لانا ضروری ہے۔

یہاں گاندھی بھون میں ہندوستانی سماجی نظام اور آئین کو مضبوط کرنے کے موضوع پر منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے دنیش امین نے اس خیال کااظہار کیا۔انہو ں نے کہا کہ بی جے پی کی فرقہ پرستی کے تعلق سے اگر عوام کے روبرو اظہار کیا گیا تو انہیں مفت میں تشہیر حاصل ہوگی، جس کی وجہ سے عوام کو بی جے پی کی عوام مخالف پالیسی کے تعلق سے بیداری لانے میں دقت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ 2014؍ کے عام انتخابات کے موقع پر مودی کی جانب سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک وعدہ بھی بنھایا نہیں گیا ہے، سال میں دو کروڑ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا دعویٰ کرنے والے مودی نے موجود روزگار کو بھی برباد کیا ہے۔انہو ں نے بتایا کہ کالا دھن واپس لانے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔اسی طرح مرکزی حکومت کی بے شمار ناکامیاں ہیں جن کے تعلق سے عوام کو بیدار کرنا ضروری ہے۔ دنیش نے کہا کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر زرعی اور بیمہ شعبہ جات کو قومیانے کے حق میں تھے اور نجی جائیدادوں کو ضبط کرکے حکومت کی تحویل میں لینے کا ارادہ تھا ، اگر ایسا ہوتا تو یقیناًملک کے حالات کچھ اور ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کس طرح مودی نے اقتدار حاصل کرتے ہی عوام مخالف پالیسیوں کو اپنایا اور نوٹ بندی کے غلط فیصلہ سے ملک کے عوام کو کس طرح مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑا۔انہو ں نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات ملک کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس مہم کے دوران عوام کو مرکزی حکومت کی ناکامیوں اور بی جے پی کے فرقہ پرست ایجنڈے کے تعلق سے بیدار کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔


Share: